سرسی :10؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) ہیسکام محکمہ میں جونئیر انجنئیر کے طورپر خدمات انجام دینے والے سریش ارلیشور (45) بدھ کی رات سواریوں کے لئے استعمال کیا جانے والا آئیل پی کر خود کشی کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابقآئیل پینےکے بعد جب سریش کی طبیعت بگڑی تو انہیں علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیاگیا لیکن وہاں علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے موت ہوگئی
بتایا جارہا ہے کہ ہیسکام کے جونئیر انجنئیر سریش ہمیشہ بیمار رہنے کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے، شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اسی پریشانی سے انہوں نے خود کشی کی ہوگی۔ معاملے کو لےکر خاندان والوں نے نیو مارکٹ پولس تھانے میں خود کشی کئے جانےکی شکایت درج کرائی ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔